آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات،دفاعی وتربیتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان کو سعودی عرب کا دفاع بہت مقدم ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 16:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں دفاعی وتربیتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق نے ملاقات کی۔ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں دفاعی و تربیتی امور میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کا دفاع بہت مقدم ہے