وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کھٹمنڈو میں گلوبل سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح کیا، پاکستان میں گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سینٹر کی طرف سے برفانی چیتے کی نسل کو بچانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کھٹمنڈو میں وزیراعظم نیپال اور دیگر 12 ممالک جہاں برفانی چیتا پایا جاتا ہے،کے وزراہ کے ہمراہ گلوبل سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ نایاب جانور 12 ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے اورا س کی افزائش نسل ایک صحت مند ماحول کی ضامن ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کو کرغزستان کے وزیر رستا موف نے ستمبر میں کرغزستان میں ہونے والی گلوبل سنو لیپرڈ سمٹ کی تیاری کے لئے مدعو کیا ہے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے سنو لیپرڈ سیکریٹریٹ کو پاکستان میں گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سینٹر کی طرف سے ان کی نسل کو بچانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور جو آبادیاں سنو لیپرڈ والے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، ان کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :