وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کی کوئٹہ میں کریش لینڈنگ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث کوئٹہ میں کریش لینڈنگ کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی سی چینل کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کا دوران پرواز ہیڈرالک سسٹم خراب ہو گیا جس کے بعد پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی کوئٹہ میںکریش لینڈنگ کرائی تاہم اس دوران صوبائی وزیر داخلہ ، پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے ۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی برف باری کے بعد قلات کے علاقے کا جائزہ لے کر واپس آ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :