مالاکنڈ میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) مالاکنڈ میں نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام جاری ہے تاکہ علاقے میں کم وولٹج کی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام تین سال میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس پر 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرڈ کی تکمیل کے بعد بجلی کی ترسیل کے لئے مردان اور مالاکنڈ کے درمیان 91 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی جس سے مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔