گیارہویں جماعت کے بھارتی طالبعلم نے مبینہ طور پر ٹیچر کی وجہ سے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 15:35

گیارہویں جماعت کے بھارتی طالبعلم نے مبینہ طور پر ٹیچر کی وجہ سے خود ..

کولکتا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : گیارہویں جماعت میں پڑھنے والے ایک بھارتی نوجوان نے مبینہ طور پر اسکول میں ہونے والی روز کی بے عزتی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سمپرت بنرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے پیغام میں ''گُڈ بائے'' لکھا۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ پیغام پوسٹ کرنے کے بعد سمپرت اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کر لے گا۔

اگلی صبح جمعرات کو سمپرت کی لاش کمرے کے پنکھے سے جھُولتی ہوئی برآمد ہوئی۔ اگرچہ کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا لیکن سمپرت کے دوستوں کا ماننا ہے کہ امتحانات میں کم نمبر آنے پر اسکول ٹیچر کی ڈانٹ اور سب کے سامنے ملنے والی سزا نے سمپرت کو اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔ سمپرت کی والدہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم سمپرت کے ساتھ پڑھائی کے معاملے میں سختی سے پیش آتے تھے لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھی اپنے بیٹے کی موت کا سارا ملبہ اسکول ٹیچر پر ہی ڈالتے ہوئے کہا کہ سمپرت ایک ایسے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا جہاں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں اور ایسے ماحول میں اسکول ٹیچر کا روزانہ سمپرت کو ڈانٹنا اور سب کے سامنے سزا دینا سمپرت کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہانتکہ اکاؤنٹیسی کی ٹیچر کی کلاس ہونے اور سزا کے خوف سے سمپرت نے اسکول جانا بھی چھوڑ دیاتھا۔ سمپرت کی والدہ نے مزید بتایا کہ جمعرات کی صبح جب میں سمپرت کو اٹھانے اس کے کمرے میں گئی تو وہاں سمپرت کی لاش پنکھے سے جھُول رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :