محافظ قاتل بن بیٹھے،محکمہ فشریز اور وائلڈ لائف کی عدم توجہ باعث آزاد کشمیر وپنجاب کے بڑے سیاسی گھرانوں کے چشم وچراغ بے دریغ آبی وجنگلی حیات کا شکا رکرنے لگے،انتظامیہ اور پولیس خراب گوش کے مزے لینے لگی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:22

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) محافظ قاتل بن بیٹھے،محکمہ فشریز اور وائلڈ لائف کی عدم توجہ باعث آزاد کشمیر وپنجاب کے بڑے سیاسی گھرانوں کے چشم وچراغ بے دریغ آبی وجنگلی حیات کا شکا رکرنے لگے،انتظامیہ اور پولیس خراب گوش کے مزے لینے لگی،بڑے پیمانے پر شکار سے تیتر،خرگوش کی نسل تیزی سے ختم ہونے لگی جبکہ دوسری جانب منگلا ڈیم میں غیر قانونی طور پر قیمتی سنگاڑا مچھلی کا شکار بھی دھڑلے سے جاری۔

(جاری ہے)

محکمہ فشریز اور وائلڈ لائف صرف تماشے کی حد تک محدود ہو گے۔تفصیلات کے مطابق کاکڑہ ٹائون،اسلام گڑھ،بڑجن،دڑجن،رڑاہ،چکسواری،ڈڈیال کے ملحقہ جنگلوں میں آزاد کشمیر و پنجاب سے بڑے سیاسی گھرانوں کے صاحبزادوں نے جنگلی حیات کے خاتمے کے لئے کمر بستہ ہو گے،تیتر اور خرگوش کی نسل تیزی سے ختم ہونے لگی جبکہ دوسری جانب منگلا ڈیم سے منوں کے حساب سے قیمتی سنگاڑا مچھلی کی چوری بھی جاری،تمام حرافات میں محکمہ وائلڈ لائف اور فشریز نے آنکھیں موند لیں ،حکام کی چشم پوشی نے مختلف سوالات کو جنم دے دیا۔اہلیان علاقہ نے تیتر اور خرگوش کے شکار پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :