میرپور کے عوام نسل در نسل محرومیوں کو جھیل رہے ہیں ‘میاںمحمدٹائون سمیت پورے شہر میں سوئی گیس فراہمی کیلئے زمین پر کام کا آغاز کیاجائے

تحفظ حقوق کمیٹی میرپورکے رہنمائوں رضوان کرامت ‘ راشد محمود‘محمد عبداللہ ، یاسر بٹ و دیگر کا تحفظ حقوق بیٹھک سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 16:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) میرپور کے عوام نسل در نسل محرومیوں کو جھیل رہے ہیں ‘میاںمحمدٹائون سمیت پورے شہر میں سوئی گیس فراہمی کیلئے زمین پر کام کا آغاز کیاجائیمیرپور کے اکثریت کے شہری گزشتہ 17سالوں سے وعدوں اور جعلی نوٹیفکیشن سن کر اکتا چکے ہیں ۔ شہری جھوٹی تسلیاں سن کر عاجز آچکے ہیں اور حالات کے جبر سے تنگ آکر سڑکوں پر آرہے ہیں۔

نسل در نسل جبر اور ظلم برداشت کرنے والے شہریوں کو مستقل مزاجی سے جدوجہد کرنا ہوگی اور اپنے وسائل سے برابر استفادہ کرنے کا حق چھیننا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار تحفظ حقوق کمیٹی یمرپور کے رہنمائوں رضوان کرامت ، راشد محمود ایڈووکیٹ، محمد عبداللہ ، یاسر بٹ، خاور شریف ایڈووکیٹ، افتخار احمد، راجہ فاروق ، گل نواز ، شوکت علی ، حسیب حیدر ، انزل محمود بٹ، محمدنعمان ، محمد انصرسمیت دیگر شہریوںنے تحفظ حقوق بیٹھک سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قدرت نے جو وسائل ہمیں عطا کیے ہیں ان سے مستفید ہونے کا حق تمام انسانوں کو ہے لیکن طبقہ بالا جس نے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے وہ ان وسائل سے ااور عوام کی محنت سے پیدا ہونے والے ریونیو سے لوٹ مار کر کے عیاشیاں کر رہے ہیں جبکہ عام شہری سوئی گیس ، پینے کے پانی ، صحت کی سہولتوں ، معیاری سڑکوں ، روزگار ، جدید تعلیم ، سمیت بنیادی سہولیات سے محروم زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔

تحفظ حقوق کمیٹی میرپور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ۔ 3فروری کو سڑکوں پر آئے گی میرپور کے شہری اپنی محرومیوں کیخلاف اور اپنے حقوق کیلئے منظم انداز میں سڑکوں سڑکوں پر آئیں گے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ محرومیوں اور ظلم کے حالات میںخاموش رہنے کا مطلب ظالم اور غاصب قوتوں کی حمایت کرنا اور اپنے ساتھ اور آنے والی نسلوں کے دشمنی کرنا ہے اور باشعور شہری کسی بھی صورت جبر پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

حکومت فی الفور سوئی گیس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر کے شہریوں پر ستم کا ختم کرئے بصورت دیگر حالات کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی ۔ اجلاس میںگلی نمبر 21میاںمحمد ٹائون کے یونٹ کی حلف برداری بھی کی گئی اس موقع پر شہریوں نے جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھرپور اور انداز میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :