آزادکشمیرحکومت نے خطہ کومثالی وجدیدبنانے کیلئے کام کاآغازکردیاہے ‘وزیراعظم نوازشریف نے دورہ آزادکشمیرمیں آزاد کشمیر حکومت کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرواکر جہاںبجٹ میںاضافہ کیا‘خسارہ کم کرنے کیلئے خطیررقم کی فراہمیکاوعدہ کیا‘آزادکشمیرمیںمیرٹ،گڈگورننس اورتعمیروترقی کے منصوبوںپرکام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندر کی انفارمیشن آفس کوٹلی میں بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 16:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ آزادکشمیرحکومت نے خطہ کومثالی وجدیدبنانے کے لیے کام کاآغازکردیاہے وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف نے دورہ آزادکشمیرکے دوران آزادکشمیرحکومت کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے جہاںبجٹ میںاضافہ کیااورخسارہ کم کرنے کے لیے بھی خطیررقم فراہم کرنے کاوعدہ کیاوہاںانہوںنے آزادکشمیرمیںمیرٹ،گڈگورننس اورتعمیروترقی کے منصوبوںپرکام شروع کرنے کی ہدائت کی مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت آزادکشمیرکو ایک مثالی خطہ بنائے گی کشمیرکی آزادی بھی ہماری ترجیحات میںشامل ہے مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک آزادی کشمیرکے لیے سیاسی،سفارتی واخلاقی سطح پربھرپورکرداراداکریگی پاکستان میںپانامہ ایشوپرخام خواہ کی سیاست چمکائی جارہی ہے عمران خان کوپانامہ ایشوپرکچھ نہیںملے گاکیونکہ وزیراعظم محمدنوازشریف اوران کے خاندان نے کسی بھی جگہ کوئی کرپشن نہیںکی عمران خان نوازشریف فیملی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیںکرسکے وہ آئندہ الیکشن میںپختونخواہ سے بھی شکست کھائیںگے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹوجتنی مرضی ریلیاںنکالیںانہیںپنجاب سے کچھ نہیںملے گااگروہ کرپشن کی باتیںکرتے ہیںتوپہلے پیپلزپارٹی دورکی کرپشن کاحساب دیںمسلم لیگی ورکرزمتحدومنظم ہوکرعوامی مسائل کی نشاندہی کریںعوام نے ہمیںمینڈیٹ دیااس پرہم پورااتریںگے پاکستان کے انتخابات میںن لیگ پھرکامیابی حاصل کریگی اورپورے ملک کے اندرحکومت بنائیگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیںپی پی پی حکومت نے آزادکشمیرکاتعلیمی ،انتظامی اوردیگرانفراسٹرکچرتباہ کردیاتھا جسے آہستہ آہستہ درست سمت پرلایاجارہاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے انفارمیشن آفس کوٹلی میںگفتگوکرتے ہوئے کیا۔وزیرمال کسٹودین سردارفاروق سکندرنے کہاکہ ن لیگ آزادکشمیرحکومت خطہ کومثالی وجدیدبنانے کے لیے پرعزم ہے پورے آزادکشمیرکے ہرحلقہ جات کے اندرتعمیروترقی کے عمل کاآغازہوگیاہے انشاء اللہ تعالیٰ ن لیگ حکومت کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیںوزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف بھی کشمیریوںسے بے پناہ محبت کرتے ہیںاورانہوںنے دورہ آزادکشمیرکے دوران آزادکشمیرحکومت کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی ہے پانامہ لیکس پراپوزیشن بلاوجہ کاشورشراباکررہی ہے میاںمحمدنوازشریف نے اگرکرپشن کی ہوتی تواپوزیشن ثبوت سامنے لاتی لیکن وہ ایسانہیںکرسکے کیونکہ اپوزیشن محض فضول شورشرابہ کررہی ہے بلاول بھٹوپنجاب کے اندرجتنی مرضی ریلیاںنکالیںانہیںکچھ حاصل نہیںہوگاپنجاب کی عوام بالخصوص نوجوان مسلم لیگ ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیںکرپشن کی باتیںکرنے والوںکوپہلے اپنے گریبانوںمیںجھانکناچاہیے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک آزادکشمیراپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیریوںکوحق آزادی سے کوئی نہیںروک سکتاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے ہزاروںلاکھوںکشمیری مائوں،بہنوں،بیٹیوں،بزرگوں،جوانوںکی قربانیاںرنگ لائینگی شہداء کاخون رنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :