اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی زبیر کے خلاف بات کروں تو میں ایسا نہیں کروں گا۔ اسد عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے وزرا وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جوابدہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزرا کو مریم نواز کی جانب سے ہدایات موصول ہوتی ہیں جس پر ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا کہ آپ کے بھائی زبیر صاحب بھی وہیں ہوتے ہیں آپ کسی تین چار ایسے وزرا کا نام لے لیں جو مریم نواز کو جوابدہ ہیں جس پر اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ کی زبیر کے ساتھ کوئی تلخی ہے تو وہ الگ بات ہے لیکن اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی کے خلاف بات کروں تو میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :