قومی نمائش فن خطاطی نوجوان تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہو گی، عرفان صدیقی

پی این سی اے کا دورہ ،قومی نمائش فن خطاطی نمائش کے انتظامات ، گیلریوں کا جائزہ لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 16:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی نمائش فن خطاطی کی سرپرستی اور نوجوان خطاطوں کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آ ف دی آرٹس (پی این سی ای) میں خطاطی نمائش کے لئے مخصوص گیلریز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطاطی عظیم اسلامی میراث ہے جس کے تحفظ اور فروغ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری مشہوراحمد مرزا، نیشنل بٴْک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید، ڈائریکٹر جنرل نیشنل کونسل آف دی آرٹس جمال شاہ اور دیگر افسران اٴْن کے ہمراہ تھے۔ قومی خطاطی نمائش 24 جنوری سے 26جنوری تک نیشنل کونسل آ ف دی آرٹس میں منعقد ہو گی جس میں پچاس سے زائد خطاطوں کے ایک سو سے زائد فن پارے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔