قومی کمیشن نوجوانوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 38 مخصوص شعبوں کیلئے تربیت فراہم کر رہا ہے،پلاننگ کمیشن

جمعہ 20 جنوری 2017 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کیلئے افرادی قوت تیار کرنے کی غرض سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کا قومی کمیشن ملک بھر کے 197 اداروں میں نوجوانوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 38 مخصوص شعبوں کیلئے تربیت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کا قومی کمیشن اگلے مرحلے میں چینی زبان کا کورس کرانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ 28 سرکاری ونجی جامعات میں بھی چینی زبان کے کورس کرائے جا رہے ہیں۔ حکام نے کہا کہ بعض جامعات میں چین کی یونیورسٹیوں کے تعاون سے خصوصی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کیلئے مزید افرادی قوت تیار کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :