بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ 20 جنوری 2017 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کا مرکز لسبیلہ سی0 5 کلومیٹر دور شمال مغرب میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

متعلقہ عنوان :