چین نے امریکہ ، آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

چین نے 2016 میںسکائی سکریپرزکی تعمیر مکمل کر کے دنیا بھر میں ریکارڈ قائم کردیا، 7 ملین آبادی والا شہر الیکٹرانکس اور مارکیٹنگ کا مرکز بن گیا، 2016 کے آخر تک امریکہ اور آسٹریلیا سے زیادہ سکائی سکریپر شین ڑین میں تعمیر کئے گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 15:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چین نے 2016 میںسکائی سکریپرزکی تعمیر مکمل کر کے دنیا بھر میں ریکارڈ قائم کردیا، 7 ملین آبادی والا شہر الیکٹرانکس اور مارکیٹنگ کا مرکز بن گیا، 2016 کے آخر تک امریکہ اور آسٹریلیا سے زیادہ سکائی سکریپر شین ڑین میں تعمیر کئے گئے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقبیس سال پہلے تک شین ڑین شہر ہانگ کانگ کے راستے میں پڑنے والا ایک چھوٹا شہر تھا لیکن 2016 کے اختتام تک یہ شہر الیکٹرانکس اور مارکیٹنگ کا مرکز بن گیا۔

2016 کے آخر تک امریکہ اور آسٹریلیامیں بنائے گئے سکائی سکریپر کی مشترکہ تعداد سے زیادہ سکائی سکریپر جنوبی چین کے 7 ملین کی آبادی والے شہر شین ڑین میں تعمیر کئے گئے۔ شین ڑین کی تین عمارتوں کو دنیا کی 20 سب سے اونچی عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :