افغانستان ،امریکی ڈرون حملے میں 2پاکستانیوں سمیت داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد ہلاک

جمعہ 20 جنوری 2017 15:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میںامریکی ڈرون حملے میں 2پاکستانیوں سمیت داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 4غیر ملکی دہشتگرد مارے گئے ۔مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا جس میں 2پاکستانی اور 2تاجک جنگجو مارے گئے ۔حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی جنگجوئوں کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ۔ڈرون حملے میں کسی شہری کاکوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :