پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ،ْملک میں شریف برادران کی آمریت ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری

جمعہ 20 جنوری 2017 15:34

پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ،ْملک میں شریف برادران کی آمریت ..

ْ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ۔ملک میں شریف برادران کی آمریت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے رات فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں قیام کیاان کیلئے صبح بھرپور ناشتے کے انتظامات کیے گئے۔پارٹی چیئرمین ناشتے کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے۔

اسٹیج سے اترکرمعذورکارکن یونس انجم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ناشتے میں پائے ،ْحلوہ پوری ،ْپراٹھا ،ْچنے کا سالن ،آملیٹ چائے ،لسی ،کافی اور کئی طرح کے جوسز رکھے گئے تھے ،بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ناشتہ کیا ۔اس موقع پر جڑانوالہ کے رہائشی معذور کارکن یونس انجم سے ملنے کے لئے بلاول بھٹو خود بھی نیچے کارپیٹ پر بیٹھ گئے ۔ناشتے کے بعد بلاول بھٹو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز شریف برادران کی آمریت ہے، پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ،ْیہ لوگ پولیس کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرتے ہیں،کارکن اسی جذبہ سے بڑھتے جائیں گزشتہ روز کی ریلی میں جوش جذبہ دیدنی تھا۔