چیف جسٹس نے کراچی میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا از خود نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ میں طلب کرلی

جمعہ 20 جنوری 2017 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کراچی میں گزشتہ روزچھ سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روزکراچی میں کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں ملنے والی بچی سے زیادتی اورتشدد کی اطلاعات پرواقعہ کا نوٹس لیا ،ْ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ پولیس سے 48 گھنٹے میں رپورٹ میں طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کے مطابق بچی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق بچی کا تعلق سندھ کے شہر مٹھی سے ہے اوروہ کورنگی کے نجی سکول میں پڑھتی ہے ،ْبچی ابھی مکمل طورپرہوش وحواس میں نہیں اس سے قبل گزشتہ روزڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی تھی بعد ازاں تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرقرارنے بتایا کہ بچی کے گلے اورہاتھ پرتشدد کے نشانات بھی ہیں۔