کسان بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے انقلابی منصوبے پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ، ترجمان

جمعہ 20 جنوری 2017 15:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسان صوبہ بھر کی اراضی کو محفوظ بنانے، کٹائو سے بچانے اور بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے شروع کردہ انقلابی منصوبے پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 30 چھوٹے ڈیم ، 62 تالاب ، 15 پانی کے ذخائر اور 205 پانی ابلاغ قائم کیے جائیں گے ،اس منصوبہ پر 180.502 ملین روپے لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کسان پیکیج 2016-17ء کے تحت بارانی علاقوں کے 10اضلاع میں منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔اس منصوبہ کے تحت مختلف آبی اور زمینی ڈھانچے تعمیر کیے جائیں گے ۔ ان بارانی علاقوں میں اٹک ،راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، خوشاب ، میانوالی ، نارووال ، گجرات ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے اضلاع شامل ہیں۔اس منصوبہ سے نہ صرف زمینوں کے کٹائو سے نجات ملے گی بلکہ بارشوں کے پانی سے استفادہ بھی کیا جاسکے گا۔ اس منصوبے سے کسان کو ضرورت کے مطابق پانی استعمال کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :