پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے سینیٹ کے چھ ارکان کے ناموں کا اعلان

چوہدری تنویر ،شیری رحمان، اعظم سواتی، مولانا غفور حیدری، مشاہد حسین سید، ہدایت اللہ خان کے نام شامل

جمعہ 20 جنوری 2017 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سینیٹ کے چھ ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ اب پی اے سی پارلیمینٹ کی مشترکہ کمیٹی تصور کی جائے گی ۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین کی ہدایت پر سیکرٹری سینٹ نے اعلان کیا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے ارکان کی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے چھ سینیٹرز کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں بیلٹنگ بھی کی گئی ہے اور ایک طریق کار اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری تنویر خان‘ سندھ سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی شیری رحمان‘ کے پی کے سے پی ٹی آئی کے محمد اعظم سواتی‘ بلوچستان سے جے یو آئی (ف) کے مولانا غفور حیدری‘ اسلام آباد سے پی ایم ایل (ق) کے مشاہد حسین سید‘ فاٹا سے ہدایت اللہ خان منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :