ہمارے مطالبات کسی کے خلاف نہیں، پاکستان کی بہتری کیلئے ہیں، رابطہ مہم شروع کردی ،نوازشریف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کرانے کیلئے قانون سازی کی حمایت کریں،تحائف سے متعلق کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 15:22

ہمارے مطالبات کسی کے خلاف نہیں، پاکستان کی بہتری کیلئے ہیں، رابطہ مہم ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات کسی کے خلاف نہیں پاکستان کی بہتری کیلئے ہیں،ہم نے رابطہ مہم شروع کردی ہے،نوازشریف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کرانے کیلئے قانون سازی کی حمایت کریں،تحائف سے متعلق کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ چارمطالبات پیپلزپارٹی کے نہیں پوری قوم کے ہیں،ہم نے کہا تھا کہ سیاسی لانگ مارچ شروع کریں گے،ہمارے مطالبات کسی کے خلاف نہیں پاکستان کی بہتری کیلئے ہیں،ہم نے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا لانگ مارچ رحیم یارخان سے ملتان تک ہوگا،دوسرے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا،حالات سب کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اب بھی موقع ہے،نوازشریف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کرنے کیلئے قانون سازی کی حمایت کریں،تحائف سے متعلق کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے