کراچی، غنی چورنگی سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کر کے جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم اور ایک جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمدکرلیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سائٹ بی پولیس نے کراچی کے علاقے غنی چورنگی کے قریب کارروائی کرکے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عبدالمجید بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں سائٹ کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ ملزم دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ادھر شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی ڈی ایس پی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے جعلی تقررنامے اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :