مظفرآباد‘ تھانہ صد رمیں پولیس تشدد یا مرگی کے باعث جاں بحق ہونے والے نثار حمید کے ورثاء کا سنٹرل پریس کلب کے باہر شدید احتجاج

اے ایس آئی چوہدری مقبول سمیت 5پولیس اہلکار گرفتار تحقیقاتی جوڈیشنل انکوائری رپورٹ تک پولیس اہلکار معطل

جمعہ 20 جنوری 2017 15:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) گزشتہ روز تھانہ صد رمیں پولیس تشدد یا مرگی کے باعث جاں بحق ہونے والا نثار حمید کے ورثاء کی جانب سے سنٹرل پریس کلب کے باہر شدید احتجاج محکمہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات‘ اے ایس آئی چوہدری مقبول سمیت 5پولیس اہلکار گرفتار تحقیقاتی جوڈیشنل انکوائری رپورٹ تک پولیس اہلکار معطل پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی ڈی ایس پی رضا گیلانی اور ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی کے مطابق نثار حمید کی میڈیکل رپورٹ کے بعد اور جوڈیشنل کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کی صورت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اگر نثار حمید طبی موت فوت ہوا ہے تو اس کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ ہوگا جبکہ اے ایس آئی سمیت 5پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کر لیا جن کے خلاف کاروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگی تفصیلا ت کے مطابق 2روز قبل دومشی کے رہائشی نثار حمید پر اپنے ہی سگے بھائی محکمہ پولیس میں اے ایس آئی تعینات چوہدری مقبول نے ایف آئی آر درج کروا کر گرفتار کروایا جس پر نثار حمید ایک را ت حوالات میں رہنے کے بعد صبح مردہ حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق نثار حمید کی موت واقع ہوچکی تھی جبکہ لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی جبکہ مرحوم نثار حمید کے والد چوہدری حمید اللہ نے کہا کہ میرے بیٹے نثار کو محکمہ پولیس تھانہ صدر اور راڑہ پولیس نے مل کر ایک لاکھ روپے لینے کے باجود تشدد کا نشانہ بنا یا جس پر اس کی موت واقع ہوگی انھوں نے کہا کہ چوہدری مقبول جو کہ میرا بڑا بیٹا ہے نثار کو اس وجہ سے گرفتار کروایا ہے کہ میں نے تین کنال زمین اس کے نام کر دی تھی جس کی وجہ سے مقبول نے اپنی بہنوں اور مجھے مارنے کے لئے دو تین بار حملہ کرچکا ہے اسکے بعد اس نے نثار کو پولیس کے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرکے گرفتار کروایا جس پر ایک لاکھ روپے پولیس نے لینے کے باوجود میرے بیٹے پر بدترین تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگی انھوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس میرے بیٹے کے قاتلوں کو کیفردار تک پہنچائیں نہیں تو ہم راولپنڈی تا مظفرآباد روڈ دومشی کے مقام سے بند کردیں گے دوسری جانب ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید رضا گیلانی اور ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی کے مطابق نثا ر کی میڈیکل رپورٹ آنے تک ملو ث پولیس ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معطل کرکے گرفتار کر لیا ہے جبکہ جوڈیشنل انکوائری کی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ ان پرقتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اگر طبی مو ت واقع ہوئی تو اس پر بھی غور فکر کرنے کے بعد باقاعدہ حمید اللہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ تشدد یا طبی مو ت سے جاں بحق ہونے والے نثار حمید کی نماز جنازہ ان کے ابائی گائوں دومشی میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :