جاز اور وارد کے سبسکرائبرزاب ایک ہی اسکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں

جمعہ 20 جنوری 2017 15:11

جاز اور وارد کے سبسکرائبرزاب ایک ہی اسکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس ری چارج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء)پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی جاز نے ایک حیرت انگیز سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاز اور وارد کے سبسکرابرزآج سے بیلنس ری چارج کرنے کے لئے ایک ہی اسکریچ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔آج سے جاز اور وارد کے سبسکرابرز ایک ہی اسکریچ کارڈ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ جاز اور وارد کے سبسکرابرز بیلنس ری چارج کرنے کے لئے جاز لوڈ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔اس زبردست پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے سی سی او آصف عزیز نے کہا،’’ جاز نے انضمام کے بعد اپنے وعدے کے مطابق مقامی ٹیلی کام کے کردارکو ازسرنو تشکیل دیا ہے ۔ہم اپنے قابل قدر صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لئے پلان تشکیل دینے اور جدید اورپر کشش پروڈکٹس پیش کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم نے مستبل کی جانب توجہ مرکوز کی ہوئی ہیں اور یہ پیشکش جاز اور وارد کے سبسکرائبرز کے لئے ہمارے پاس موجود متعدددلچسپ پیشکش کی ابتداء ہے ۔یہ کسٹمر زکے لئے حیرت انگیز خبر اور جاز اور وارد کے انضمام کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا لہٰذااس سے ریٹیلرز کی تعداد میں نمایاں طور پراضافہ ہوگا جس سے سبسکرائبرز اپنا کریڈٹ ری چارج کرواسکتے ہیں۔

جاز اور وارد کے تمام موجودہ ریٹیلرز کی جانب سے کسٹمرزکو یکساں بیلنس لوڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اورواردکے سبسکرائبر اب جاز لوڈ کے ذریعے بھی ری چارج کرواسکتے ہیں۔جاز اپنے تمام کاروباری معاملات میں جدت، دیانت داری اور باہمی تعاون کا بھرپور مظاہرہ کرتا ہے اور مکمل طور پر اپنی توجہ کسٹمرز پر مرکوز رکھتا ہے۔50ملین سے زائد کسٹمرز کے ساتھ جاز اس وقت نمبر ایک نیٹ ورک ہے اورپاکستان میں ڈیجیٹل ریوولیوشن کی رہنمائی کرے گا۔