جہلم، نائٹروجن اور فاسفیٹک کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاا علان

جمعہ 20 جنوری 2017 14:45

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے تحت نائٹروجن اور فاسفیٹک کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاا علان کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ محکمہ زراعت توسیع ضلع جہلم میں کھاد کی نئی قیمتوں کو نافذ کرانے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے جانب سے جاری کردہ ریٹ کے مطابق یوریا( تمام برانڈ ) 1300 روپے فی 50 کلو گرام، یوریا(سونا)1400 روپے فی 50 کلو گرام، ڈی اے پی (تمام برانڈز) 2400 روپے فی 50 کلوگرام ، ڈی اے پی(سونا)2500 روپے فی50کلوگرام، این پی 20:22 )فاطمہ( 1960 روپے فی 50 کلو گرام، این پی 18:18(اینگرو)1870 روپے فی 50 کلو گرام، این پی کے 18:23:18(اینگرو) 2415روپے فی 50کلو گرام، ایس ایس پی 18٪(اینگرو)876 روپے فی 50 کلو گرام ، ایس ایس پی 18٪ (تارا) 876 روپے فی کلو گرام، ایم او پی (ایف ایف سی)2790 روپے فی 50 کلو گرام ، ایس او پی(ایف ایف سی) 3890 روپے فی 50 کلو گرام، بوران(سونا) 321 روپے فی 03کلو گرام، اور زنک سلفیٹ (ایف ایف سی) 380 روپے فی 3 کلو گرام فروخت کرنے کے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔