سینٹ اجلاس ،ْاے اور او لیول کے طلباء کو مساوی سرٹیفکیٹ دینے کے معاملے کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

اے اور او لیول کے طلباء کو مساوی سرٹیفکیٹ دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے‘ سینیٹ کی کمیٹی معاملے پر غور کرے ،ْریاض حسین پیر زادہ

جمعہ 20 جنوری 2017 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سینٹ نے اے اور او لیول کے طلباء کو مساوی سرٹیفکیٹ دینے کے معاملے کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا جبکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ اے اور او لیول کے طلباء کو مساوی سرٹیفکیٹ دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے‘ سینیٹ کی کمیٹی معاملے پر غور کرے۔

جمعہ کو اجلاس میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق اس معاملے پر توجہ مبذول نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اے اور او لیول کے طلباء کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے او اور اے لیول کے طلباء کو ایکولینسی سرٹیفکیٹ عطا کرنے والے بورڈ کے 46 ممبرز ہیں۔

(جاری ہے)

ایکولینسی کے معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مختلف تعلیمی بورڈز کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی اس بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔ اس معاملے کا سینیٹ اگر جائزہ لینا چاہے یا کمیٹی کو یہ معاملہ بھیجا جائے تو وہاں اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ اے اور او لیول کے بچوں کو بعض مسائل کا سامنا ہے جن کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

اس معاملے کو متعلقہ کمیٹی میں بھیجا جائے تاکہ وہاں اس کا جائزہ لیا جاسکے۔ ہم اس حوالے سے بہتری کے لئے کافی کوششیں کر رہے ہیں۔ امتحانی نظام کو درست کرنے کے لئے صوبے بھی کافی کام کر رہے ہیں۔ اے اور او لیول کے طلباء کو ڈس ایڈوانٹجز کا جائزہ ضرور لینا چاہیے۔ چیئرمین نے یہ معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے تین مختلف معاملات پر کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کردی گئیں۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے نیب کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی افسران کو قائم مقام یا موجودہ عہدے دینے اور اسی روز مذکورہ افسران کی اپنے پے سکیل میں از سر نو تعیناتی پر مبنی حکم نامے کی واپسی سے متعلق سینیٹر سعید غنی کی جانب سے اٹھائے گئے معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ انہوں نے سینیٹر کریم احمد خواجہ کی جانب سے قومی کمیشن برائے بین الاقوامی قانون و معاہدات بل 2016ء کے قیام کے لئے احکامات وضع کرنے کے بل پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی۔ سینیٹر جاوید عباسی نے آئینی ترمیمی بل 2016ء (آرٹیکل 209میں ترمیم) کے بل پر بھی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :