حکومت نے سرکاری خبر ایجنسی سے جھوٹی خبر لگوائی،بی بی سی نے تردید کر کے منہ پر طمانچہ مارا ، وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی ذلت اور رسوائی کبھی نہیں دیکھی،پاکستان کا میڈیا دنیا کا عظیم ترین میڈیا ہے، مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی اتنے مہنگے تحفے اپنے والدین کو نہیں دیئے جتنے نوازشریف کے بچوں نے دئیے،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 14:40

حکومت نے سرکاری خبر ایجنسی سے جھوٹی خبر لگوائی،بی بی سی نے تردید کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری خبر ایجنسی سے جھوٹی خبر لگوائی اور بی بی سی نے اس کی تردید کر کے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی ذلت اور رسوائی کبھی نہیں دیکھی،پاکستان کا میڈیا دنیا کا عظیم ترین میڈیا ہے، مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی اتنے مہنگے تحفے اپنے والدین کو نہیں دیئے جتنے نوازشریف کے بچوں نے انہیں دئیے،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا ۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے سرکاری خبر ایجنسی سے جھوٹی خبر لگوائی اور بی بی سی نے اس کی تردید کر کے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی ذلت اور رسوائی کبھی نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک وقت اور زمانہ تھا جب سرکاری ایجنسی کی خبر کی ایک حیثیت ہوا کرتی تھی ،پاکستان کا میڈیا دنیا کا عظیم ترین میڈیا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے یہ کہنا کہ وہ فلیٹوں کی ملکیت مریم نواز کے پاس ہونے سے متعلق اپنے بیان پر کھڑے ہیں اور کسی بھی نمائندے کے خلاف تحقیقات نہیں کر رہے، حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء کو انصاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اب عدالتوں کے باہر عدالتوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء چند روز پہلے کہتے تھے کہ اب سب اچھا ہو گا۔اگر بڑے لوگ بچ گئے تو انصاف اور جمہوریت کو خطرات ہونگے۔ ’ ن لیگ کے وکیل نے منی لانڈرنگ عدالت میں نہیں بتائی ۔ اللہ سے امید ہے کہ کرپشن کا تابوت یہی سے نکلے گا۔