Live Updates

مخالفین جتنے مرضی الزامات لگا لیں نوازشریف نے غلط بیانی نہیں کی، مریم اورنگزیب

جمعہ 20 جنوری 2017 14:40

مخالفین جتنے مرضی الزامات لگا لیں نوازشریف نے غلط بیانی نہیں کی، مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین جتنے مرضی الزامات لگا لیں،نوازشریف نے اپنی تقریر میں غلط بیانی نہیں کی،چھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل سے کیس نہیں جیتا جاسکتا،تحریک انصاف کو کنٹینر پر کھڑے ہوکر باتیں کرنے کی عادت ہے،جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل پٹیشن کے بالکل برعکس ہیں،عدالت میں کوئی بھی پٹیشنر ایسا ثبوت نہیں دے سکا جس سے وزیراعظم نااہل ہوں۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سراج الحق نے نظر ثانی پٹیشن عدالت میں داخل کی ہے،مخالفین جتنے چاہے الزام لگالیں،نوازشریف نے اپنی تقریر میں غلط بیانی نہیں کی،جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل سے کیس نہیں جیتا جاسکتا،باہر آکر بات کرنے والے عدالتی کاروائی سے برعکس باتیں کررہے ہیں،عمران کی بی ٹیم اگر باہر آکر بات کرے گی تو اس کا جواب دینا ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کے راستے پر چلتے ہوئے شائستگی اختیار کرتی ہے،تحریک انصاف کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر باتیں کرنے کی عادت ہے،کنٹینر پر کھڑے ہونے والوں کو ہرطرف طوفان بدتمیزی نظر آتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل پ-ٹیشن کے بالکل برعکس ہیں،عدالت میںکوئی بھی پٹیشنر ایسا ثبوت نہیں دے سکا جس سے وزیراعظم نااہل ہوں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب مریم نواز مہذب باپ کی مہذب بیٹی ہیں،مفروضوں پر مبنی کسی بات پر تبصرہ نہیں کروں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات