پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے،سول اور ملٹری قیادت ملک کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہے،متحد ہوکر ہی میدان میں آگے بڑھاجاسکتاہے،محنت کے باعث پاکستان کی شرح نمو بھارت سے بہتر ہوگئی ،توانائی کے شعبے میں ماضی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی،حکومت نے تین سال کی قلیل مدت ملکی معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا،ماہرین اور ناقدین ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں،پاکستان کا جلد مسلم امہ میں ایک قائدانہ کردار ہوگا،2023تک 15ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 14:40

پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے،سول اور ملٹری قیادت ملک کو پرامن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے،سول اور ملٹری قیادت ملک کو پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہے،متحد ہوکر ہی میدان میں آگے بڑھاجاسکتاہے،محنت کے باعث پاکستان کی شرح نمو بھارت سے بہتر ہوگئی ہے،توانائی کے شعبے میں ماضی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی،حکومت نے تین سال کی قلیل مدت ملکی معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا،ماہرین اور ناقدین ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں،پاکستان کا جلد مسلم امہ میں ایک قائدانہ کردار ہوگا،2023تک 15ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی۔

جمعہ کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چین کی کنسورشم کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے،ملکی مفاد کی خاطر ہررکاوٹ کودور کیا جانا چاہیے،پاکستان کا دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار اہم کامیابی ہے،سٹاک مارکیٹس کے شعبے میں چینی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے پاکستان کی منڈیوں کی بہتری کے معترف ہیں،پاکستان کے پاس پانچ ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ کے ذخائر موجودہیں،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کارکردگی کے لحاظ سے خطے میں بہترین قرار دی گئی ہے،ملک خوشحال،خودمختار اور باوقار پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے،متحدہو کر ہی میدان میں آگے بڑھا جاسکتاہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو 19ہزارسی50ہزار انڈیکس پوائنٹ پر لے گئے ہیں،پاکستان کا جلد مسلم امہ میں ایک قائدانہ کردار ہوگا،2013میں مالیاتی اداروں میں پاکستان کی رکنیت معطل ہوچکی تھی،حکومت نے تین سال کی قلیل مدت میں ملکی معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا،سیاست برائے سیاست کی بجائے مل کر پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں،ملکی معیشت پر سیاست نہ کی جائے،سیاست کیلئے اور بہت کچھ ہے،ماہرین اور ناقدین ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم قومی مفاد اور ترقی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں،حال ہی میں آرڈیننس دیا،محنت کے باعث پاکستان کی معاشی شرح نمو بھارت سے بہتر ہوگئی ہے،منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوبا،توانائی کے شعبے میں ماضی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی،56لاکھ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کررہے ہیں،آئندہ ملکی شرح نمو کو6سے 7فیصد تک لے کر جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک میں سرکلر ریلوے سمیت دوسرے منصوبے شامل کیے گئے ہیں،2023تک 15ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل کی جائے گی،سول اور ملٹری قیادت ملک کر پرامن بنانے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے