ملک کونقصان پہنچانے والے عناصر کا سر کچل دیں گے،ترک صدر

جمعہ 20 جنوری 2017 14:29

ملک کونقصان پہنچانے والے عناصر کا سر کچل دیں گے،ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کونقصان پہنچانے والے عناصر کا سر کچل دیں گے ،ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے ،ہم ترکی کا ساتھ نہ دینے والے کو اپنا مخالف سمجھ کران کے خلاف جدوجہد کریں گے، ہمیں نیست و نابو د کرنے والوں کو ہم اپنی اذانوں کی گونج ، اپنے پرچم کو بلند رکھتے ہوئے اور اتحاد و یکجہتی کو مستحکم بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدارتی محل میں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کونقصان پہنچانے والوں کا سر کچلنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم ہمارے ملک میں آ کر ہمیں دہشت گردی ،اقتصادیات اور غدار گروہوں سے کچلنے کی کوشش کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گیاور ان دھمکیوں کیپس پردہ عناصر کا پتہ چلاتے ہوئے انھیں ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ہم ترکی کا ساتھ نہ دینے والے کو اپنا مخالف سمجھ کران کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ ہمیں نیست و نابو د کرنے والوں کو ہم اپنی اذانوں کی گونج ، اپنے پرچم کو بلند رکھتے ہوئے اور اتحاد و یکجہتی کو مستحکم بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گے ۔صدر ایردوان نے فرات ڈھائی فوجی کاروائی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ الباب کا محاصرہ جاری ہے اور داعش نے اس علاقے کو ترک کرنا شروع کر دیا ہے ۔

پی وائے ڈی اور وائے پی جی کی جدوجہد بھی جاری ہے ۔ ہمارے لیے خطرہ تشکیل دینے والے ہر عنصر کو ہم علاقے سے نکال باہر کریں گے ۔ہم اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک سلامتی کا علاقہ بنائیں گے اور یہ ہمارا حق بھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دراصل الباب کاروائی کو کافی پہلے ختم ہو جانا چاہئیے تھا مگر اس میں تاخیر کرنے والی وجوہات سے بھی ہم پوری طرح واقف ہیں ۔ صدر اردگان نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف کاروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک سے غداری کرنیوالوں کا صفایا ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ابھی ہم نے بہت کچھ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :