حقوق کی ضمانت دی جائے تو امریکہ جانے کو تیار ہوں،جولین اسانج

جمعہ 20 جنوری 2017 14:29

حقوق کی ضمانت دی جائے تو امریکہ جانے کو تیار ہوں،جولین اسانج
ایکواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ حقوق کی ضمانت دی جائے تو امریکہ جانے کو تیار ہوں ، جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین جولین اسانج نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ میں نے جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں ، فوجی تجزیہ کار چیلسی کی رہائی کا مئی سے قبل کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا تھا۔ وکی لیکس کے بانی نے ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جس میں امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔واضح رہے کہ جولین آسانج دو ہزار بارہ سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :