اوباما کے دور میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ڈرون حملوں میں 117 شہری ہلاک ہوئے، رپورٹ

جمعہ 20 جنوری 2017 14:29

اوباما کے دور میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ڈرون حملوں میں 117 شہری ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) امریکی صدر باراک اوباما کے دور اقتدار کے دوران پاکستان، یمن اور دیگر ممالک میں کیے جانے والے ڈرون حملوں میں 117 شہری ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2009 تا دسمبر 2016 تک انسداد دہشت گردی کے لیے 226 حملے کیے گئے، جن میں بغیر پائلٹ کے ڈرون حملوں بھی شامل تھے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے شہری ہلاکتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ڈرون حملوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔