جسٹس سعید الزماں صدیقی نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی، مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

صدر مملکت ممنون حسین کی سابق گورنرسندھ کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت

جمعہ 20 جنوری 2017 14:21

جسٹس سعید الزماں صدیقی نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی، مرحوم کی خدمات ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ جمعہ کو گورنر ہاؤس میں سابق گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق صدر مملکت نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تعزیتی کتاب میں صدر مملکت نے اپنے تاثرات میں لکھا کہ ملک و قوم کے لئے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مرحوم نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔ خاتون اول بیگم ممنون حسین نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی بیوہ سے تعزیت کی اور ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :