مضر صحت کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 13:23

مضر صحت کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء): خیرپور سعادات میں مضر صحت کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں بنا ہوا مضر صحت کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد 6 افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشنا ک ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کھانا بناتے ہوئے خاتون نے غلطی سے نمک کی جگہ چوہے مار دوائی شامل کر دی تھی جس سے کھانا کھانے والے افراد کی حالت بگڑ گئی۔