یمن کے شہر تعز میں حوثیوں کے مارٹر حملے ، نو عام شہری ہلاک

مارٹر گولے شہر کے مغرب میں واقع رہائشی علاقے النور میں یکے بعد دیگرے گرے ،امدادی کارکنان

جمعہ 20 جنوری 2017 13:26

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز میں حوثی باغیوں کے مارٹر حملے میں نو شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں کے محاصرے کا شکار تعز سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بتایا کہ مارٹر گولے شہر کے مغرب میں واقع رہائشی علاقے النور میں یکے بعد دیگرے گرے ۔ حوثیوں نے شہر کے نواح سے یہ مارٹر گولے فائر کیے ۔

(جاری ہے)

تعز پر صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار عوامی مزاحمتی فورسز کا کنٹرول ہے جبکہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے اس کا گھیراؤ کررکھا ہے۔ متحارب فورسز کے درمیان گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس شہر میں متعدد خونریز جھڑپیں ہوچکی ہیں۔تاہم یمنی فورسز سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فضائی مدد کے باوجود حوثیوں کا محاصرہ ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :