اوباما دور میں 226ڈرون حملے،پاکستان،افغانستان،یمن میں 117 شہری ہلاک

انسانی حقوق کے اداروں کی شہری ہلاکتوں پر تنقید، ٹرمپ ڈرون حملوں میں شدت لاسکتے ہیں،خدشہ

جمعہ 20 جنوری 2017 13:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) امریکی صدر باراک اوباما کے دور اقتدار کے دوران پاکستان، یمن اور دیگر ممالک میں کیے جانے والے ڈرون حملوں میں 117 شہری ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے شہری ہلاکتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ڈرون حملوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیاکہ جنوری سن 2009 تا دسمبر 2016 تک انسداد دہشت گردی کے لیے 226 حملے کیے گئے، جن میں بغیر پائلٹ کے ڈرون حملوں بھی شامل تھے۔

انسانی حقوق کے اداروں نے شہری ہلاکتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ڈرون حملوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔