انجینئر رشید کی پنڈتوں کی مقبوضہ وادی میں واپسی کے حوالے سے عمر عبداللہ کی قرارداد پر سخت تنقید

بھارتی فوج کے مظالم کے باعث آزادکشمیر ہجرت کرنے والوں کو بھی واپسی کا پورا حق ہے، رکن اسمبلی

جمعہ 20 جنوری 2017 13:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے کشمیری پنڈتوں کی مقبوضہ وادی میں واپسی کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار داداد کو سخت تنقید کا نشانہ بیایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر عبدالرشید نے قرارداد پر اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی میں اپنی جائیدادوں اور عبادت گاہوں کی خبر گیری کے لیے آتے جاتے رہتے ہیںلہذا اس حوالے سے قرار داد پیش کرنے کا کیا مقصد ہے۔

انہوں نے عمر عبداللہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس قرار داد کا واحد مقصد پنڈتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنا ہے کہ انہیں بھگانے میں کشمیری مسلمانوں کا کردا ر ہے نیز یہ کہ کشمیر میں پنڈتوں کی واپسی کے علاوہ اور کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انجینئر عبدالرشید نے کہا کہ ہمیں یہ نہی بھولنا چاہیے کہ محض کشمیری پنڈت ہی وادی چھوڑ کر نہیں گئے تھے بلکہ کرناہ، کیرن، گریز ، اوڑی، راجوری ، پونچھ اور دیگر علاقوں سے جن ہزاروں مسلمانوں کو بھارتی فورسز کے جبر و ستم کی وجہ سے آزاد کشمیر جانا پڑا تھا ، نہیں بھی اپنے گھروںکو لوٹنے کا پورا حق حاصل ہے۔