باشعور عوام سیاسی تماشا لگانیوالوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو گئے ہیں ‘ پرویز ملک ، عمران نذیر

خدمت، دیانت کے سامنے الزام تراشی، جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ،ہم نے ہمیشہ رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ خدمت دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے،باشعور عوام سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیںہماری حکومت توانائی کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،مسلم لیگ (ن)نے سیاست میں رواداری اور جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کی علمبردارہے جبکہ مخالفین اخلاقیات سے عاری ہیں، 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ پر امن اور معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط معیشت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئر مین چوہری علی عمران اور چوہدری علی عدنان اور عامر خان سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے میعار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاسی نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسی کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاسی کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔