وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نی پی ایس ڈی پی کے تحت مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 80 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

جمعہ 20 جنوری 2017 13:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 80 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک کھرب 88 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے فیصل آباد ۔ خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ روپے، نواب شاہ میں سکرنڈ بائی پاس پر پل کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ روپے، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 3 ارب 40 کروڑ روپے، لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ایک ارب، پشاور ۔

(جاری ہے)

ناردرن بائی پاس کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ روپے، برہان ۔

ہکلہ سیکشن کی تعمیر کے لئے 5 ارب 80 کروڑ روپے، خوشاب ۔ نگ بسیمہ سراب روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب 80 کروڑ روپے، برہان حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 46 کروڑ روپے، تھا کوٹ ۔ حویلیاں روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب 25 کروڑ روپے، سیالکوٹ ۔ لاہور موٹر وے کی تعمیر کے لئے 4 ارب روپے، لاہور ۔ عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کے لئے 13 ارب 60 کروڑ، ملتان ۔ سکھر سیکشن کی تعمیر کے لئے 65 کروڑ روپے، بسیمہ ۔ خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے 31 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔