بالی وڈ کے کنگ خان کی اپنے موچی مداح سے ملاقات

موچی مداح نے شاہ رخ خان کو تحفے میں جوتے بھی دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 13:05

بالی وڈ کے کنگ خان کی اپنے موچی مداح سے ملاقات

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رُخ خان نے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو کسی نہ کسی طرح ضرور متاثر کیا ہے ۔ حال ہی میں شاہ رُخ خان کی فلم رئیس کا ٹریلر ریلیزہونے کے بعد شاہ رخ خان کا ایک مداح ان کے ڈائیلاگ (کوئی بھی دھندا چھوٹا نہیں ہوتا، اور دھندے سے بڑا کوئی دھرم نہیں ہوتا) سے متاثر ہوا کو پیشے کے اعتبار سے موچی اس مداح نے اس ڈائیلاگ کا ایک بینر بنوا کر اپنے دکان پر لگا لیا۔

(جاری ہے)

روہیداس اتر پردیش کے علاقہ سلطان پور سے تعلق رکھتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے روہیداس نے بتایا کہ اسے شاہ رخ خان کے اس ڈائیلاگ نے بہت متاثر کیا اور جب کنگ خان سے موچی مداح کے اس فعل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ لوگ اس طرح سوچتے ہیں اور مجھے اس بات کا بھی مکمل یقین ہے کہ کئی اور لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس بات کو مانتے ہیں کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔ روہیداس کی قمست کھُلی تو اسے شاہ رخ خان سے ملاقات کا موقع ملا۔ ملاقات میں روہیداس نے شاہ رخ خان کو جوتوں کا ایک جوڑا بھی تحفے میں دیا۔

متعلقہ عنوان :