استحقاقات کے مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں ایوان بالا میں پیش

جمعہ 20 جنوری 2017 13:16

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد ‘ ضابطہ کار و استحقاقات کی جانب سے استحقاقات کے مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کمیٹیوں میں پیش نہ ہونے پر مختلف محکموں اور ان کے افسران کے خلاف استحقاقات کے سوالات پر کمیٹی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔