ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے تین مختلف معاملات پر کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش

جمعہ 20 جنوری 2017 13:16

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے تین مختلف معاملات پر کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے نیب کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی افسران کو قائم مقام یا موجودہ عہدے دینے اور اسی روز مذکورہ افسران کی اپنے پے سکیل میں از سر نو تعیناتی پر مبنی حکم نامے کی واپسی سے متعلق سینیٹر سعید غنی کی جانب سے اٹھائے گئے معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

انہوں نے سینیٹر کریم احمد خواجہ کی جانب سے قومی کمیشن برائے بین الاقوامی قانون و معاہدات بل 2016ء کے قیام کے لئے احکامات وضع کرنے کے بل پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی۔ سینیٹر جاوید عباسی نے آئینی ترمیمی بل 2016ء (آرٹیکل 209میں ترمیم) کے بل پر بھی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔