پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سینیٹ کے چھ ارکان کے ناموں کا اعلان ، چوہدری تنویر خان‘ شیری رحمان‘ محمد اعظم سواتی‘ مولانا غفور حیدری‘ مشاہد حسین سید اورہدایت اللہ خان شامل

جمعہ 20 جنوری 2017 13:23

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سینیٹ کے چھ ارکان کے ناموں کا اعلان ، چوہدری ..
اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سینیٹ کے چھ ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین کی ہدایت پر سیکرٹری سینیٹ نے اعلان کیا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے ارکان کی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین نے چھ سینیٹرز کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بیلٹنگ بھی کی گئی ہے اور ایک طریق کار اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری تنور خان‘ سندھ سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی شیری رحمان‘ کے پی کے سے پی ٹی آئی کے محمد اعظم سواتی‘ بلوچستان سے جے یو آئی (ف) کے مولانا غفور حیدری‘ اسلام آباد سے پی ایم ایل (ق) کے مشاہد حسین سید‘ فاٹا سے ہدایت اللہ خان منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :