این ایچ اے میں گریڈ 9 تا گریڈ 22 کام کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2000 کے قریب ہے،ایوان بالا میں جواب

جمعہ 20 جنوری 2017 13:09

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ این ایچ اے میں گریڈ 9 تا گریڈ 22 کام کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2000 کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں گریڈ 9 تا گریڈ 22 میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 1998 ہے‘ این ایچ اے میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 47 افراد کو تعینات کیا گیا۔