موٹروے پولیس کی نفری بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، شیخ آفتاب احمد

جمعہ 20 جنوری 2017 13:09

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ موٹروے پولیس کی نفری بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ موٹروے پولیس کی کارکردگی اور دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس کی نفری اور تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :