نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بلوچستان میں سڑکوں کے کنارے درخت لگانے کی ہدایت کی جائے گی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 20 جنوری 2017 13:09

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بلوچستان میں سڑکوں کے کنارے درخت لگانے کی ہدایت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ایبٹ آباد تا پشاور قومی شاہراہ کسی زمانے میں صوبے کی ملکیت تھی بعد ازاں یہ وفاق کے ادارے این ایچ اے کو منتقل ہوگئی۔

جنگلات صوبائی معاملہ ہے‘ اس سڑک کے کنارے درختوں کا این ایچ اے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ صوبائی محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرانے درختوں کو کاٹے اور نئے درخت لگائے‘ این ایچ اے سے کہوں گا کہ صوبائی حکومت سے کہے کہ پرانے درختوں کی جگہ نئے درخت لگائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سڑکوں کے کنارے درخت لگانے کے لئے این ایچ اے کو ہدایت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :