ڈاکٹر بابر اعوان کا ضمنی سوال کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجاً واک آئوٹ

جمعہ 20 جنوری 2017 13:09

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے گزر جانے والے سوال پر ضمنی سوال کرنے کی اجازت نہ دینے پر اجلاس کے صدر نشین مولانا عبدالغفور حیدری کے خلاف احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے گزر جانے والے سوال پر ضمنی سوال کرنے کی اجازت طلب کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کے بار بار منع کرنے کے باوجود وہ بغیر مائیک کے بولتے رہے اور کہا کہ وہ مفاد عامہ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ طریقہ کار غلط ہے اور پارلیمانی روایات کے خلاف ہے ۔ چیئرمین نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر وہ احتجاجاً واک آئوٹ کرگئے۔ چیئرمین نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ انہیں منا کر ایوان میں لائیں۔ بعد ازاں ایوان میں آنے کے بعد چیئرمین نے انہیں سوال کرنے کی اجازت دیدی۔ سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے غیر متعلقہ سوال کیا جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ شاید سینیٹر قواعد بھول چکے ہیں۔ انہوں نے غیر متعلقہ سوال کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :