سری لنکا میں 30 افراد کا عملہ ہائی کمیشن میں کام کر رہا ہے، حکومت کا ایوان بالامیں جواب

جمعہ 20 جنوری 2017 13:09

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 30 افراد کا عملہ کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانی/ مشن میں میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین ہائی کمشنر ہیں‘ ان سمیت 30 افراد کا عملہ سری لنکا میں کام کر رہا ہے۔

مشن کے کسی اہلکار کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ منسٹر ڈی ایچ ایم سرفراز خان سپرا نے مشن میں اپنا عرصہ مکمل کرلیا ہے اور ان کا تبادلہ ہیڈ کوارٹرز میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتخانوں/ مشنز کے افراد کو جو ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں ان کے حوالے سے ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :