جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارتخانے و مشن میں کام کرنے والے افراد کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 20 جنوری 2017 13:07

اسلام آباد ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارتخانی/ مشن میں کام کرنے والے افراد کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘ ہائی کمشنر سمیت وہاں 25 افراد کا عملہ تعینات ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارتخانی/ مشن میں کام کرنے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘ نجم الثاقب وہاں ہائی کمشنر ہیں اور ان سمیت 25 افراد کا عملہ تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :