مسلم ممالک کو ان مظالم کے خلاف متحدہونے کی ضرورت ہے،سینیٹر بابر اعوان

جمعہ 20 جنوری 2017 13:07

مسلم ممالک کو ان مظالم کے خلاف متحدہونے کی ضرورت ہے،سینیٹر بابر اعوان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے دور حکومت میں مسلمانوں پر روزانہ بم گرائے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوباما کے دور حکومت میں مسلمانوں پر روزانہ تین بم گرائے جاتے رہے لیکن اس قتل عام پر کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ مسلم ممالک کو ان مظالم کے خلاف متحدہونے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے ساتھ ان کے تعلقات کیسے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :