حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، پیپلز پارٹی کی رابطہ مہم سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،سینیٹر طلحہ محمود

جمعہ 20 جنوری 2017 13:07

حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، پیپلز پارٹی کی رابطہ مہم سے اس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی رابطہ مہم سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، اگر وہ عوام کے ساتھ رابطہ مہم چلا رہی ہے تو اچھا ہے مگر عوام کے بنیادی مسائل بھی حل ہونے چاہئیں۔

پی پی پی کی رابطہ مہم سے حکومت پر کسی قسم کا کوئی دبائو بڑھے گا نہ ہی اثر۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کام حکومت پر تنقید کرنا اور عوامی مسائل کو سامنے لانا ہے، اس بات کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ تنقید سے حکومت کمزور ہوگی بلکہ حکومت بھی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :