فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے بائیولوجیکل کنڑول کا فیصلہ، ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا، محکمہ زراعت

جمعہ 20 جنوری 2017 12:46

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) محکمہ زراعت نے فصلوں پر کیڑوں کے حملہ پر قابو پانے کے لئے بائیولوجیکل کنڑول کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں محکمہ زراعت وفاق اور پنجاب کے نمائندے ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین ،سائنسدان ،محققین اور دیگر شامل ہوں گے ،یہ گروپ فصل دشمن کیڑوں کو زہر اورادویات کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گا ،علاوہ ازیں محکمہ زراعت فصلوں کی ریکارڈ پید اوار حاصل کرنے کے لئے جدید خطوط اور تازہ تحقیق پر مبنی نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے ،ماہرین نے آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے استعمال کوبروقت قرار دیا ہے ، مذکورہ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے سلسلہ کی کڑی ہے ، علاوہ ازیں فصلوں کو دشمن کیڑوں کے خاتمہ کے لئے محکمہ زراعت کی گیار ہ لیبارٹریاں دوست کیڑے بنانے میں مصروف ہیں یہ دوست کیڑے کسی حدتک زہر کے اثرسے بھی محفوظ رہیں گے ،ما ہرین کے اس اقدام کا مقصد فضا کوزہر سے بچانا اور خوراک کو زہر سے بچاناہے ، واضح رہے کہ محکمہ زراعت نے کپاس کی قبل از وقت کاشت پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :